ملکی خودمختاری کا سودا کیے بغیرمعیشت مضبوط کی وزیراعظم

عدالتی فیصلے سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن سب نے قبول کیا، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک March 03, 2018
ہم نے اپنی خودمختاری کا سودا کیے بغیر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فوٹو:فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی خودمختاری کا سودا کیے بغیرمعیشت کومضبوط کیا ہے۔

کہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنی خودمختاری کا سودا کیے بغیرملک کی معیشت کومضبوط کیا، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیا، نوازشریف کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، نوازشریف کی وجہ سے لوگوں کی توقعات بھی پوری ہورہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کہوٹہ کے ہرگاؤں میں گیس مل رہی ہے، کہوٹہ اسپتال کومعیاری اسپتال بنایا جائے گا اورمزید فنڈزدیے جائیں گے جب کہ کہوٹہ میں نوجوانوں کیلیے کھیل کے میدان کا بندوبست کردیا گیا ہے، کہوٹہ روڈ کا وعدہ نواز شریف نے کیا تھا جو جلد پورا ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہوٹہ میں ایک معیاری یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی علاقہ تعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتا ہے اور یونیورسٹی بنانے کا کام 3 ماہ بعد ہی شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ہم نے حکومت بنائی، عدالتی فیصلے سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن سب نے قبول کیا جب کہ فیصلہ عوام کا ہوتا ہے اورعوام کے فیصلے کے اثرات عوام کو پہنچتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں