سول اسپتال پنجگور میں ادویات کی قلت مریض رل گئے
عوام کا صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے ادویات کی فراہمی ممکن بنانے کا مطالبہ
سول اسپتال میں ادویات کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن تاحال بلوچستان حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال پنجگور میں ادویات کی قلت کئی ماہ سے جاری ہے، ضرورت مند افراد ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں، سول اسپتال میں ادویات کی قلت اپنی جگہ پر ایکسرے فلمز بھی نایاب ہیں، شہری ڈاکٹروں کے نسخے لے کر پرائیویٹ لیبارٹریز کی خاک چھان رہے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ سول اسپتال کو ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں تا کہ غریب مریضوں کو ریلیف مل سکے۔