پیپلز پارٹی نے 30 کروڑ پاؤنڈ کی امداد اپنا ووٹ بینک بنانے میں استعمال کی برطانوی اخبار کا الزام

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام سے لگتا ہے کہ غریبوں کی امداد بھٹوخاندان کی ذاتی جیب سے کی جارہی ہے ۔۔، برطانوی اخبار


ویب ڈیسک April 02, 2013
برطانیہ کی ’’دی سلیکٹ کمیٹی آن انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ‘‘ پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد کی تفصیلی رپورٹ جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے دی گئی 30 کروڑ پاؤنڈ کی برطانوی امداد اپنا ووٹ بینک بنانے میں استعمال کی۔

لندن اسکول آف اکنامکس سے منسلک ڈاکٹر احتشام احمد نے برطانوی اخبار ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے دی گئی 30 کروڑ پاؤنڈ کی امداد پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ذاتی مفاد میں استعمال کی۔ ڈاکٹر احتشام احمد کا دعویٰ ہے کہ برطانوی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں استعمال ہو رہی ہے جس کے نام سے لگتا ہے کہ غریبوں کی امداد بھٹو خاندان کی ذاتی جیب سے کی جارہی ہے جبکہ یہ حکومت کا پیسہ ہے جو دراصل اپنا ووٹ بینک بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں بھی پروگرام کے نام کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔

برطانیہ کی ''دی سلیکٹ کمیٹی آن انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ'' پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد کی تفصیلی رپورٹ جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 2015 تک پاکستان کو ملنے والی برطانوی امداد 45 کروڑ پاؤنڈ ہوجائے گی جو کہ برطانوی امداد کا سب سے بڑا حصہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |