ایران کی فیفا کو خواتین کیلیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی یقین دہانی

ایرانی صدر نے خواتین پر فٹبال اسٹیڈیم جانے کی پابندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر فیفا


ویب ڈیسک March 03, 2018
اسلامی انقلاب کے چند سال بعد سے خواتین کے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے بند ہیں،فوٹو:فائل

سعودی عرب کے بعد اب ایرانی خواتین کے لیے بھی فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدرجیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ ایران نے خواتین پر فٹ بال اسٹیڈیم جانے کی پابندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور تہران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد خواتین کو فٹبال اسٹیڈیم تک رسائی دیں گے۔


تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد فیفا کے صدر نے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے اب زیادہ دیر تک بند نہیں رہیں گے تاہم ایرانی صدر نےاس متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔



خیال رہے کہ جمعرات کے روز ایران میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں 35 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

ایران میں اسلامی انقلاب کے چند برس بعد سے خواتین کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مردوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں بھی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے خواتین پر مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے پر پابندی ختم کرتے ہوئے خواتین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے تھے جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |