بھارتی فلم ’’چشم بددور‘‘ کا کل تین شہروں میں پریمئر ہوگا
بھارت میں میرے کام کو پسند کیا جاتا ہے، کام بہتر انداز میں پیش کرنا چاہتا ہوں،علی ظفر
بھارتی فلم چشم بددور کا کل پریمئر شو بیک وقت پاکستان کے تین شہروں میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر ڈیویڈ دھاون کی فلم چشم بددورکل سے پاکستان کے مختلف سینما گھروں میں نمائش کے لیے لگائی جائے گی فلم چشم بددور کا پریمئر شوکل پاکستان کے تین شہروں میں بیک وقت ہوگا۔ کراچی کے ایٹریم سینماگھر میں اس فلم کا پریمئرشوہوگا جس میں بڑی تعدادمیں فنکار شرکت کرینگے اسی طرح لاہور اور اسلام آباد میں بھی اس فلم کا پریمئرہوگا۔
فلم کے حوالے سے اداکاروگلوکارعلی ظفر کا کہنا ہے کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے مزہ آیاہندوستان میں میرے کام کوپسندکیاجاتاہے اور میری بھی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے کام کوبہتراندازمیں پیش کروں انھوں نے کہا کہ میری تمام کامیابیاں پاکستان کے نام ہیں میں جس مقام پربھی ہوں اپنے ملک اورعوام کی وجہ سے ہوں کسی صورت بھی ان کی محبتوں کو بھلایا نہیں جاسکتا امید ہے کہ آئندہ بھی مجھے اسی طرح ہندوستان اورپاکستان کی عوام پسندکرتے ہوئے میرے کام کوسراہے گی ۔پاکستان میں فلم کا فقدان تھا مگر عنقریب ہم اپنی فلم کے اعتبار سے دنیا میں جانیں جائینگے۔