پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی
پشاور کی جانب سے کامران اکمل 57 اور تمیم اقبال 37 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں 100 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پشاور زلمی نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں پورا کرلیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنرز نے ہی مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ کامران اکمل نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ تمیم اقبال 37 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل لاہور کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر فخرزمان جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے اور فخرزمان نے دوسرے ہی اوور میں عمید آصف کو 2 چھکے رسید کیے۔
میکلم میں بھی گزشتہ میچ کے برعکس اس میچ میں اپنے مزاج کے مطابق کھیلے اور حسن علی کو چھکے رسید کیے مگر شاندار آغاز کے باجود دونوں کھلاڑی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہوئے بعد میں آنے والے کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ میکلم 15 اور فخرزمان 30 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے آغا سلمان بھی صرف 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ رامدین ایک بار پھر ناکام رہے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سنیل نارائن بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ عمر اکمل 15، سہیل خان 4، یاسر شاہ 0 اور سلمان ارشد ایک رنز ہی بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیام ڈوسن اور حسن علی نے 3،3 جب کہ وہاب ریاض نے 2 اور سمین گل نے ایک ہی وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شریک نہیں ہوئے، انجری کے باوجود انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری اوور میں شاندار کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین شکست سے بچایا کر فتحیاب کروایا تھا۔