کورین تاجر 2 سال میں 9 ارب ڈالر سرمایہ لگائینگے قونصل جنرل

مجوزہ سرمایہ کاری پلان سے تعلقات کو وسعت ملے گی، پی سی ڈی ایم اے سے خطاب


Business Reporter April 03, 2013
مجوزہ سرمایہ کاری پلان سے تعلقات کو وسعت ملے گی، پی سی ڈی ایم اے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

غیر ملکیوں کے لیے پاکستان بلحاظ سرمایہ کاری ایک پرکشش ملک ثابت ہوا ہے اور منافع بخش سرمایہ کاری ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کورین انویسٹرز نے آئندہ دو سال کے دوران پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان ترتیب دیا ہے۔

یہ بات کراچی میں تعینات کوریا کے قونصل جنرل چانگ ہی لی نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کی ایگزیکٹوکمیٹی سے خطاب کے دوران کہی۔

کورین قونصل جنرل نے کہا کہ کورین انویسٹرز کے مجوزہ سرمایہ کاری پلان سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہوگی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وسفارتی تعلقات کے فروغ وتجارتی وفود کے تبادلوں کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں