رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائمخانی ووٹ ڈالنے کے بعد بیٹے کی تدفین کے لیے گئیں

جمعے کے روز روبینہ قائمخانی کا جواں سال فرزند سی ویو پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔


Staff Reporter March 04, 2018
جمعے کے روز روبینہ قائمخانی کا جواں سال فرزند سی ویو پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائمخانی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے بیٹے کی تدفین کیلیے حیدرآباد گئیں۔

روبینہ قائمخانی نے پہلے سندھ اسمبلی آکر ووٹ ڈالا اور اس کے بعد اپنے بیٹے کی تدفین میں شرکت کیلیے حیدرآباد گئیں۔ یاد رہے کہ جمعے کو روبینہ قائمخانی کا جواں سال فرزند سی ویو پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پہلا ووٹ روبینہ قائمخانی نے ڈالا اور ووٹ کی اہمیت کو ترجیح دے کر مثال قائم کردی جب کہ سندھ اسمبلی میں آخری ووٹ سہیل انور سیال نے استعمال کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں