پنجاب سے پی ٹی آئی امیدوار کی جیت پر عظمیٰ بخاری غم سے آبدیدہ ہو گئیں
مجھے دکھ ہے کہ چوہدری سرورکے 31 ووٹ تھے جو بڑھکر41 ہوگئے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے امیدوارکی جیت پر جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔
رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوارکی جیت کا بہت دکھ ہوا اس لئے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ چمک کا نتیجہ ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خریدا نہیں جا سکتا۔ چوہدری سرور کو ووٹ دینے کامیاب کرانے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ چوہدری سرورکے 31 ووٹ تھے جو بڑھکر41 ہوگئے، اسی طرح پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 8 ووٹ تھے جو بڑھ کر26 ہوگئے یہ لمحہ فکریہ ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جس دن ہمارے سینیٹر حلف اٹھائیں گے وزیر اعظم نوازشریف زندہ بادکے نعرے لگائیں گے۔