فلم کی بحالی کا سفر کراچی سے شروع ہوا عروج لاہور میں ہوگا صنم چوہدری

ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلیے کردار کیساتھ ڈانس پرمہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar March 04, 2018
میگا بجٹ کی فلمیں بنیں گی، ناظرین کے معیار پر پورا اترنے والی کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنائی جائیں، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

D I KHAN:

اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ فلم کی بحالی کا سفر کراچی سے شروع ہوا مگر اس کا عروج لاہور سے ہوگا۔


''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کے لیے کردار کے ساتھ ڈانس پرمہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

صنم چوہدری نے کہا کہ فلم کی بحالی کا سفر کراچی سے شروع ہوا مگر اس کا عروج لاہور سے ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغاز لاہور میں ہونے والا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لاہور اورکراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگرشہروں میں بھی فلمسازی کا عمل تیز ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں صنم چوہدری نے کہا کہ لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ وقت کے ساتھ بتدریج بڑھتا جائے گا۔ جہاں تک بات بولی وڈ فلموں کا ہے توان کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جس طرح اداکاری کے شعبے میں بہت سے خوبصورت چہرے سلور سکرین پردکھائی دے رہے ہیںِ، اسی طرح ڈائریکشن اوررائٹنگ کے شعبوں میں بھی بہت سا ٹیلنٹ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے تاہم اگران نوجوانوں کوبہترپلیٹ فارم مہیا کیا جائے تواس کے نتائج بہت مثبت آئیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں