نجی اسکول کو دھمکیاں امتحانی مرکز کی تبدیلی کا فیصلہ

تبدیلی کی درخواست اسکول نے دی، ناخوشگوار واقعے سے بچنا چاہتے ہیں، بورڈ


Staff Reporter April 03, 2013
تبدیلی کی درخواست اسکول نے دی، ناخوشگوار واقعے سے بچنا چاہتے ہیں، بورڈ

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے فیلڈ مارشل سیکنڈری اسکول کو ملنے والی دھمکیوں کی بنیاد پر امتحانی مرکز کی تبدیلی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسکول سے امتحانی مرکزکی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی گئی اس درخواست پر بھی غورکیا جارہا ہے جس میں ہفتے کو بلدیہ ٹائون کے علاقے میں دی نیشن اسکول پرحملے کا بھی حوالہ دیا گیا تھا اور امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، بورڈکے ایک افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اسکول کی جانب سے آنے والی درخواست کے بعد بورڈ انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اس درخواست پر فیصلہ کرنے کی اخلاقی طور پر پابند ہے۔

7

ادھراسکول کے ایڈمنسٹریٹر صغیر احمد نے امتحانی مرکز کی تبدیلی کے حوالے سے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ انھوں نے بورڈ کے امتحانی مرکز کی تبدیلی کی درخواست علاقے کی صورتحال کے تناظر اور گزشتہ سال ہونیوالے امتحانی مرکز کے جھگڑے کی وجہ سے دی ہے، طالبان کی طرف سے دھمکی نہیں دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں