عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری

امریکا عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہے، فوزیہ کا درخواست میں موقف

امریکا عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہے، فوزیہ کا درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی سے متعلق آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل، و زارت داخلہ اور خارجہ کے سیکریٹریوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

آئینی درخواست ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دائر کی ہے، ڈاکٹر عافیہ افغانستان میں امریکی فوجی کو زخمی کرنے کے الزام میں امریکا میں قیدہیں اور انھیں امریکی عدالت نے 86 سال قیدکی سزا سنائی ہوئی ہے، آئینی درخواست میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ امریکی عدالت ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حکام کی تحویل میں قانونی حیثیت کا فیصلہ ہوئے بغیر مقدمہ چلانے کی مجازنہیں تھی۔




ڈاکٹر فوزیہ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان نے اس کی ہمشیرہ کوامریکی حکام کے حوالے کرکے بنیادی آئینی حقوق پامال کیے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ امریکی حکومت ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یہ پاکستانی حکومت ہے جو اسے واپس نہیں لینا چاہتی۔
Load Next Story