اربوں روپے کے مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزم یاسر عزیز گرفتار

ملزم نے اسلامی کاروبار کے نام پر شہریوں کی بڑی تعداد کو دھوکا دیا

ملزم نے اسلامی کاروبار کے نام پر شہریوں کی بڑی تعداد کو دھوکا دیا فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزم یاسر عزیز کو گرفتار کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے اربوں روپے کے مضاربہ کیس کے ملزم یاسر عزیز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم یاسر عزیز الیگزر گروپ کے فنانس سیکرٹری کے طور پر کام کرتا رہا، ملزم نے اسلامی کاروبار کے نام پر شہریوں کی بڑی تعداد کو دھوکا دیا اور انہیں ان کی رقم سے محروم کردیا۔ یاسر عزیز نے لوٹی گئی رقم اپنے بھائی شاہد عزیز کے حوالے کردی۔


یہ بھی پڑھیں: مضاربہ اسکینڈل؛ نیب نے50کروڑ لوٹنے والا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

شہریوں کی شکایات پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یاسر عزیز نے اپنے بھائی شاہد عزیز کی ملکیتی اراضی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔
Load Next Story