70 سال سے ملک کو لاحق بیماری ختم کرنے کا وقت آگیا نواز شریف
2018 کے الیکشن میں عوام نے ووٹ نہیں ڈالنا بلکہ انقلاب لانا ہے، قائد مسلم لیگ (ن)
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی عزت کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور 2018 کے الیکشن میں صرف ووٹ نہیں ڈالنا بلکہ انقلاب لانا ہے۔
گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عوام نے ووٹ کی عزت کے لیے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا، 70 سال سے ملک کو لاحق بیماری ختم کرنے کا لمحہ آگیا، نواز شریف پر کرپشن کا نہیں بلکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا الزام ہے، اس پر وزیراعظم کو فارغ کردیا گیا، 5 بندوں نے کروڑوں ووٹوں کو پاؤں تلے روند کر بتادیا کہ انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں، لیکن عوام کو بھی یہ سکھا شاہی منظور نہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے مسلم لیگ (ن) کو نکالتے ہوئے فیصلہ سنادیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑسکتا لیکن پارلیمنٹ اور اسمبلیوں نے اس فیصلے کو مسترد کردیا، سینیٹ امیدواروں پر اعتراض یہ لگایا گیا کہ ان کے ٹکٹوں پر نواز شریف کے دستخط ہیں، نواز شریف کے دستخط تو ملک کے ایٹمی پروگرام پر بھی ہیں تو کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کردیا جائے، بجلی گھروں کو بند کردو ، موٹر ویز کو اکھاڑ دو، ہوائی اڈوں کو ختم کردو کیونکہ ان سب پر نواز شریف کے دستخط ہیں، کون کون سے جج نواز شریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہیں، کیا ان کو بھی ختم کرو گے؟، 2018 کے الیکشن میں صرف ووٹ نہیں ڈالنا انقلاب لانا ہے، اس نظام کو ختم کرنا ہے جس نے ملک کو تباہ کردیا اور ووٹ کو ذلیل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ فیصلے پہلے بھی آئے اب بھی آرہے ہیں، 70 سال میں ملک میں کچھ نہیں بدلا، لیکن اگلے 70 سال بھی پچھلے 70 سال سے بہتر ہونے چاہئیں یا نہیں، نواز شریف پر ایک اور کیس لگنے والا ہے تاکہ الیکشن سے باہر کردیا جائے، کیا ابھی تک فیصلوں سے پیٹ نہیں بھرا؟، یہ سارے فیصلے انتقام اور غصے میں آرہے ہیں، سارا انتقام مجھ پر نکالا جارہا ہے۔

5 بندوں نے کروڑوں ووٹوں کو پاؤں تلے روند دیا، نوازشریف

آئندہ الیکشن میں عوام کو ووٹ نہیں ڈالنا انقلاب لانا ہے، قائد مسلم لیگ (ن)