ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد آئی ایس پی آر

ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 04, 2018
ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، آئی ایس پی آر فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن، اسلحہ اورگولہ بارود برآمد

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں آرپی جی راکٹ، بارودی سرنگیں، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، دھماکا خیز مواد سمیت اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں