پریا پرکاش کا سری دیوی کو گانا گا کر خراج عقیدت

تاریخ آپ کو کبھی بھی خیرباد نہیں بلکہ پھر ملنے کا کہے گی، پریا پرکاش


ویب ڈیسک March 04, 2018
تاریخ آپ کو کبھی بھی خیرباد نہیں کہے گی بلکہ تاریخ پھر ملنے کا کہے گی۔پریا پرکاش واریئر۔ فوٹو: فائل

سوشل میڈیا اسٹار اور ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریا پرکاش واریئر نے بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ تو صدمے سے دوچار ہیں لیکن ان کی موت کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے اُن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/priyapvarrier/status/968329033711783936

پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے پہچانے جانے والی پریا نے اپنے ٹوئٹر میں لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو 'کبھی الوداع نہ کہنا ' گانا گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ آپ کو کبھی خیرباد نہیں کہے گی بلکہ تاریخ پھر ملنے کا کہے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سری دیوی کی آخری وڈیوسوشل میڈیا پروائرل

واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز جاری ہونے والی فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔