پاکستان کے طیب اسلم نے ملائشین ٹور اسکواش ٹائٹل اپنے نام کرلیا

طیب اسلم نے ایونٹ جیتنے کے ساتھ 900 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی


Sports Desk March 04, 2018
طیب اسلم نے ایونٹ جیتنے کے ساتھ 900 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی . فوٹو : ٹویٹر

پاکستان کے طیب اسلم نے ملائشین ٹور اسکواش ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں کھیلی جانے والی ملائیشین ٹور اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں طیب اسلم نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کے کھلاڑی محمد شفق کمال کو ایک کے مقابلے میں 3 گیمز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی، ٹرافی کے لیے ہونے والے مقابلے میں طیب اسلم نے پہلے گیم میں 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی پاکر اپنی سبقت ثابت کی۔

دوسرے گیم میں ان کے حریف نے سخت جدوجہد کے بعد میچ میں دوبارہ واپس آتے ہوئے 9 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے گیم میں طیب اسلم نے 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس کے ساتھ جیت کو گلے لگا کر ایک مرتبہ پھر میچ میں اپنی سبقت قائم کرلی، چوتھے گیم میں بھی طیب اسلم نے اپنے مد مقابل کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور 5 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی کے ساتھ وننگ ٹرافی کے حقدار بن گئے، طیب اسلم نے ایونٹ جیتنے کے ساتھ 900 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔