بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے آرمی چیف

پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک March 04, 2018
تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں لائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جب کہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی، سول حکومت کے تعاون سے تمام منصوبے ترقی اور قیام امن کے لیے ہیں جب کہ تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کے لیے نہ صرف مفید ثابت ہوں گے بلکہ بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی لائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واٹرپلانٹ یواے ای اورسوئس حکومتوں کے تعاون سے لگائے گئے، واٹرپلانٹ 4.4 ملین گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پرفراہم کرے گا اور پلانٹ کی استعداد کار بڑھاکر 8.8 ملین بھی کی جاسکتی ہے جب کہ واٹر پلانٹ 6 سے 8 ماہ کی مدت میں مکمل کر لیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔