دھاندلی کیلیے من پسند وزیر مقرر کیے گئےایاز پلیجو

نگراں حکومت میں اچھی ساکھ والے سندھی نظر انداز کر دیے گئے، قوم پرست رہنما.


Numainda Express April 03, 2013
نگراں حکومت میں اچھی ساکھ والے سندھی نظر انداز کر دیے گئے، قوم پرست رہنما۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے سازش کر کے سندھ کی نگراں کابینہ میں اپنے من پسند وزیر مقرر کرائے ہیں۔

سندھ کی نگراں حکومت میں اچھی ساکھ رکھنے والے سندھیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز پلیجو نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی اور ایم کیو ایم نے دھاندلیوں کا مکمل بندوبست کر لیا ہے، ایسی صورتحال میں سندھ میں صاف، شفاف الیکشن کسی صورت میں نہیں ہو سکتے، پی پی اور ایم کیو ایم ایک سازش کے تحت اس الیکشن کو خونی الیکشن بنانا چاہتے ہیں۔

3

انھوں نے کہا سندھ کے عوام گزشتہ 65 سالوں سے مختلف نعروں کی آڑ میں وڈیروں، جاگیرداروں، سرداروں، نوابوں، خانوں، پیروں، میروں اور گدی نشینوں کو ووٹ دیتے آئے ہیں، جنھوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام اور ملک دشمنی میں فیصلے کیے، اب وقت آ گیا ہے کہ سندھ کے عوام اپنے ووٹ کو طاقت میں تبدیل کر کے تمام محرومیوں اور مجبوریوں سے اپنی جان آزاد کرا کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے مزدور اور عوام دوست قوتوں کو کامیاب کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی جانب سے ووٹ کے ذریعے دی گئی رائے کو تبدیل کرنے یا دبانے کی کوشش کی گئی تو سندھ کے عوام ایسی غنڈا گردی کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں