ماتلی تنخواہیں نہ ملنے پر سینیٹری ورکرز نے ہڑتال کردی

شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، نالیوں کا پانی بازاروں میں جمع ہوگیا.

شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، نالیوں کا پانی بازاروں میں جمع ہوگیا. فوٹو: فائل

ماتل میونسپل کمیٹی کے 200 سے زائد سینیٹریورکرز کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سینیٹری اسٹاف کی ہڑتال کردی جس کے نتیجے میں شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔

جبکہ گٹروں اور نالیوں کے ابلنے سے محلوں میں پانی جمع ہوگیا، وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے ماتلی کے 200 سے زائد سینیٹری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملازمین نے جھاڑو چھوڑ ہڑتال شروع کردی جس کی وجہ سے پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں آگیا ۔




ہر روڈ، راستے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ گلی محلوں میں گٹر اور نالیوں کے ابلنے کے نتیجے میں گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ ملازمین نے ہیرو، چمن، مدن اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے سامنے دھرنا دیا ، اس موقع پر انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی جائیں۔
Load Next Story