گوجرخان میں بس اور ٹرک میں تصادم 9 افراد جاں بحق اور 29 زخمی

بس اور ٹرک کو حادثہ اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


ویب ڈیسک March 04, 2018
حادثے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ فوٹو: فائل

پنجاب کی تحصیل گوجر خان میں بس اور ٹرک کے درمیان حادثے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں میں سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرک میں حادثہ اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔