نوابشاہ کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
موسی زرداری اورشوکت زرداری نےغیرت کےنام پراپنی بہنوں اور رشتے داروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا.
نوابشاہ کے قریب کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تعلقہ تھانے کی حد گوٹھ گلزار زرداری میں مسمات کس بانو، اس کی کزن مسمات شہزادی ، محمد اسماعیل اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دو ملزمان موسی زرداری اور شوکت زرداری کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، جنہوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کر لیا۔
قتل ہونے والی شہزادی، موسیٰ زرداری کی بہن اور کس بانو شوکت زرداری کی بہن تھی، جب کہ قتل کیے جانے والے دونوں مرد بھی ان کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ چاروں افراد کو بندوقوں سے فائر کر کے قتل کیا گیا۔