ایم کیوایم ملک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی فاروق ستار
نارتھ ناظم آبادسیکٹرپرپرچم کشائی اورچورنگیوں کے افتتاح پرشہریوں سے خطاب.
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلی مرتبہ پورے ملک سے انتخابات میں بھر پور حصہ اس عزم ، ہمت و حوصلے کے ساتھ لے رہی ہے کہ پورے پاکستان میں انشا اللہ ایم کیوایم کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔
یہ بات انھوں نے گزشتہ روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید صدیقی کے فنڈز سے نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی مختلف چورنگیوں کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے ذمے داران و کارکنان ریلی کی صورت میں سیکٹر آفس پہنچے تو ڈاکٹرفاروق ستار نے پرچم کشائی کرکے ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز بھی کیا ،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر داروں، وڈیروںاور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامر خان اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نبیل گبول سے ملیر اور دیگرعلاقوں میں رہائش پذیرکچھی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانواںکے وفد نے کچھی سنگت فورم کے عہدیداران عرفان جاموٹ کچھی،محمد اسلم کچھی اور آصف واگیر کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی،اس موقع پر کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم و دیگر بھی موجود تھے۔
عامرخان اور نبیل احمد گبول نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین پاکستان میں برسوں سے رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں ،کتنے ہی نامساعد حالات ہوئے مگر باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا،وفد کے اراکین نے کہا کہ انتخابات میںنہ صرف ہم ایم کیو ایم کی حمایت کریں گے بلکہ الیکشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے حق پرست امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔