آئی جی آپریشنز روم مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل میں تبدیل

الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ.


Staff Reporter April 03, 2013
الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ. فوٹو: فائل

الیکشن سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سندھ پولیس کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم آئی جی آپریشنز روم کو مرکزی الیکشن سیل کے طور پر ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کی ہدایات کے تناظر میں مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے لیے سندھ پولیس نے باقاعدہ ٹیلی فون و فیکس نمبر مختص کرنے کے ساتھ ساتھ ای میل آئی ڈی بھی بنالی ہے جبکہ الیکشن کے جملہ امور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے بھی مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت پولیس اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔

2

آئی جی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع انتظامات کے ساتھ ساتھ پر امن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ضمن میں الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کی ذمے داری تمام ریجنل ، رینج اور ضلعی پولیس افسران پر ہوگی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں