نواز شریف نے اپنا بیانیہ عوام سے منوا لیا ہے فضل الرحمن

عوامی لہر نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)


Numainda Express March 05, 2018
عوامی لہر نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنا بیانیہ عوام سے منوا لیا ہے۔

رحیم یار خان میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ آئین میں صرف آرٹیکل 62 اور 63 نہیں بلکہ قرآن اور سنت بھی ہے، ادارے استعمال ہوتے رہتے ہیں لیکن عوام بھی تو فیصلے کرتے ہیں، شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینٹ الیکشن نہیں ہونگے لیکن انتخابات وقت پر ہوئے، اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے جبکہ انتخابات کو شفاف بنانا اور ہارس ٹریڈنگ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اہمیت نہیں دیتا کیوں کہ وہ پاکستان کا غیرضروری سیاسی عنصر ہیں، آئین اور قانون کا سہارا لیکر کسی کو چور، کسی کو نااہل نہیں کہنا چاہیے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ زرداری کی کوئی کرامت مجھے چھو بھی نہیں سکتی، سندھ میں جمعیت علماء اسلام اور پی پی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اسٹیبلشمنٹ اور نادیدہ قوتیں ہماری راہ میں رکاوٹ ہیں، میڈیا کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے' میڈیا ہمارا ساتھ نہیں دے رہا جس دن میڈیا ہمارے ساتھ ہوگیا پانسہ پلٹ جائیگا ادارے استعمال ہوتے رہتے ہیں مگر فیصلے عوام کے ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں