وسیلہ تعلیم پروگرام مزید 1 لاکھ 46 ہزار بچے اسکول داخل

وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار مزید 18 اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔


شبیر حسین March 05, 2018
وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار مزید 18 اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت گزشتہ 5 ماہ کے دوران کم ترقی یافتہ اضلاع میں اسکول نہ جانے والے مزید 1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرا دیا ہے.

وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت اب تک ملک کے کل32 کم ترقی یافتہ اضلاع کے 19 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل ہو چکے ہیں، اب وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار مزید 18 اضلاع تک بڑھایا گیا ہے جن میں رواں ماہ 15 مارچ سے باضابطہ انرولمنٹ کا آغاز ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت گزشتہ سال ستمبر2017 کے آخر تک ملک کے کل32کم ترقی یافتہ اضلاع میں اسکول نہ جانے والے کل17 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا تھا اب اس پروگرام کے ذریعے مزید1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا ہے جس کے بعد اسکولوں میں داخل کرائے گئے بچوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جن 18 اضلاع میں اس پروگرام کو توسیع دی گئی ہے، ان میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 3,3 اضلاع، سندھ اور بلوچستان کے 4,4 اضلاع، آزاد کشمیرکے 2 جبکہ گلگت بلتستان اورفاٹا کے ایک ایک اضلاع شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔