سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی نہیں کی صدر ممنون حسین

بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور فنون کے شعبوں کے لیے تیار کرنا ہو گا، صدر


سی پیک کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہو گا، بلدیاتی کنونشن سے خطاب۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابرترقی دینے کیلیے اقدامات کر رہی ہے جب کہ سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سبی کے میلے اختتامی تقریب میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی۔

صدرمملکت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور فنون کے شعبوں کے لیے تیارکرناہوگا تاکہ سی پیک سے استعفادہ حاصل کیا جا سکے۔

تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، صوبائی وزیر بلدیات میرغلام دستگیر بادینی، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سید آغا رضا، سیکریٹری بلدیات، کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن، ڈپٹی کمشنر سبی زائد ناصر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی میر حیربیار ڈومکی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں