پاکستان کے ایک کروڑ افراد گھروں سے محروم ہیں ورلڈ بینک

کمرشل بینکوں نے گھروں کی تعمیر کیلیے 75ارب روپے قرض دیا جو امیروں نے لے لیا،رپورٹ


خبر ایجنسی March 05, 2018
کمرشل بینکوں نے گھروں کی تعمیر کیلیے 75ارب روپے قرض دیا جو امیروں نے لے لیا،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کے تحت پاکستان کی22کروڑ آبادی میں سے 1کروڑ افرادگھرکی سہولت سے محروم ہیں اورہر سال7لاکھ افراد بے گھر افراد کی لسٹ میں شامل ہورہے ہیں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرسال3لاکھ50ہزار رہائشی یونٹ تعمیرکئے جاتے ہیں جومجوزہ ضروریات کیلئے ناکافی ہیں جبکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن اور منی لانڈرنگ سے کمائے گئے سرمایہ کی آمدن سے پاکستان میں گھروں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

کمرشل بینکوں نے گھروں کی تعمیر کے لیے 75ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے ہیں لیکن یہ قرضے غریبوں کی بجائے امیر طبقہ نے حاصل کر رکھے ہیںوفاقی دارالحکومت میں 11لاکھ افراد گھروں سے محروم ہیں اورکھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔

پاکستان میں گھروں کی سہولت ناپید ہے جس کیوجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں زیادہ ترسرمایہ کاری میں کرپشن کاعمل دخل ہوتاہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے اس شعبہ پرٹیکسوں کی بھی بھرمار کر رکھی ہے جبکہ اس سیکٹر کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے سے بھی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی وزارت ہاؤسنگ عوام کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں