نشہ آور بسکٹ کھلا کر 100 مسافروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

عامر سلیم بس اڈوں پر شہریوں کو نشہ آور بسکٹ کھلاکر ان کا تمام سامان لوٹ لیتا تھا۔


Staff Reporter March 05, 2018
ملزم سے اسلحہ،منشیات، نشہ آوربسکٹ،گولیاں،نقدی اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ فوٹو: ایکسپریس

فیریئر پولیس نے نشہ آور بسکٹ کھلا کر100 سے زائد مسافروں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتارکرلیا۔

فیریئر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کراچی کینٹ اسٹیشن سروس روڈ نزد شاہ جی ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل نمبرکے ایف ٹی 1169 پر سوار عامر سلیم ولد فدا حسن کو مشکوک سمجھ کر روکا اور اس کے گلے میں لٹکے ہوئے نیلے رنگ کے بیگ کی تلاش لی تو بیگ میں سے ایک کلو600 گرام چرس اور ایک ٹی ٹی پستول اور 4 راؤنڈ برآمد کرلیے۔

پولیس نے بیگ سے ایک ہاف رول بسٹک کا کھلا ہوا پیکٹ اور سپاری کی پنی نے اندر سے نشہ آور گولیاں مسروقہ سامان،7ہزار نقدی بھی برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بریگیڈ تھانے کی حدود سے چوری شدہ تھی۔

گرفتارملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے ایئر پورٹ، قائد آباد ، سہراب گوٹھ ، کینٹ اسٹیشن،سٹی ریلوے اسٹیشن،تاج کمپلیکس،صدر اورسعید آباد ٹرمینل پر100 سے زائد مسافروں کو نشہ آور بسکٹ کھلاکر ان کا سامان،نقدی ،موبائل فون اور سامان لوٹا تھا۔

فیریئر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل ایئرپورٹ اور سول لائن میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور سی ٹی ڈی سول لائن اور تھانہ ایئرپورٹ میں اس کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جن میں گرفتار ملزم کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔

فیریئر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید3 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایس پی جنوبی سرفراز نواز اور ایس پی کلفٹن توقیر نعیم کی جانب سے ایس ایچ او فیریئر اور پولیس پارٹی کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |