پاکستان میں اقتصادی اصلاحات الیکشن سے پہلے ضروری ہیں برطانیہ

پاکستانی سیاستدان امدادی رقم کی واپسی کیلیے ٹیکس جمع کرائیں ، ترجمان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ.


Online April 03, 2013
پاکستانی سیاستدان امدادی رقم کی واپسی کیلیے ٹیکس جمع کرائیں ، ترجمان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ. فوٹو: فائل

برطانیہ نے پاکستانی سیاستدانوں سے کہاہے کہ وہ امدادی رقم کی واپسی کیلیے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات لائیں اورٹیکس جمع کرائیں ۔

برطانوی اخبارمیںحکام کے حوالے سے کہا گیاہے کہ پاکستان برطانوی امداد حاصل کرنیوالاسب سے بڑاملک ہے جس نے 5سال میں 1.4 بلین پونڈحاصل کئے،برطانوی رقم کے استعمال کے دفاع میں محکمہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے ترجمان نے ابتدائی طور پر پروگرام کا دفاع کیااورکہاکہ یہ غیرجانبداراورپورے پاکستان کے سیاسی ڈھانچہ کی مدد کے لیے ہے۔



بعد ازاں وزارت نے 11مئی کے انتخابات کے بعد اصلاحات لانے کے بارے میں سخت بیان جاری کیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں اس پروگرام کو لگاتار از سر نو جائزہ کے تحت ہی جاری رکھیں گے، ٹیکسوں سمیت پاکستان میں اقتصادی اصلاحات انتخابات سے پہلے ضروری ہیں، پارلیمانی انکوائری کے ثبوت میں ایک ماہر اقتصادیات احتشام احمد نے کہا کہ پروگرام کے نام کا مطلب ہے کہ یہ پیسہ مسز بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی جس کی قیادت ان کے شوہر اور بیٹے کر رہے ہیں سے منسلک ہو گا اور یہ زرداری کے دوبارہ انتخاب کی مہم ہے جسکو ڈی ایف آئی ڈی فنڈ دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں