آسکر ایوارڈ 2018 کا میلہ فلم’’دی شیپ آف واٹر‘‘نے لوٹ لیا

آسکر ایوارڈ 2018 میں ہالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادئیے


ویب ڈیسک March 05, 2018
آسکر ایوارڈ 2018 میں ہالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادئیے، فوٹوفائل

90 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جس میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

رواں سال فلم''دی شیپ آف واٹر''نے فلم ''کال می بائے یورنیم''،'' ڈارکیسٹ آور''، ''ڈنکریک''، ''گیٹ اٹ'' ، ''لیڈی برڈ''،''فینٹم تھری''، ''دی پوسٹ'' اور'' تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری'' جیسی فلموں کو مات دے کر آسکر ایوارڈ اپنے نام کیااور بہترین فلم قرارپائی۔



بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو فلم''ڈارکیسٹ آور''کیلئے دیا گیا۔ اس کیٹیگری میں ان کے مدمقابل ٹیموتھی شیلمیٹ، ڈینئل ڈے لیوس، ڈینئل کلویا اور ڈینزل واشنگٹن شامل تھے۔



بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمنڈ کو فلم''تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری''کیلئے دیا گیا۔



فرانسیس کو اس کردار کیلئے بافٹااور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اداکارہ سیلی ہاکنز، مارگریٹ روبی اور میریل اسٹریپ کو شکست دے کر حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈاداکار سیم روکویل نے فلم ''تھری بل بورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری''کیلئے حاصل کیا۔



جب کہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈایلیسن جینی کو فلم''آئی ٹونیا''کیلئے دیا گیا۔



آسکر 2018 کا بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ گولر موڈیل ٹورو نے فلم''دی شیپ آف واٹر''کیلئے حاصل کیا۔



بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کی فاتح فلم ''کوکو''رہی۔ اس فلم نے ''دی باس بے بی''، ''دی بریڈ ونر''، ''فریڈیننڈ''اور ''لونگ ونسٹ ''کو مات دے کریہ ایوارڈ حاصل کیا۔



بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ چلی کی فلم''اے فنٹاسٹک وومن''کو دیا گیا۔



بہترین مختصر ڈاکیومنٹری کیلئے فرینک سٹیفل کی ڈاکیومنٹری ''ہیون از اے ٹریفک جام ان دی 405''کو ایوارڈ دیا گیا۔









تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں