چھالیہ گٹکا پر پابندی کیخلاف تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار


ویب ڈیسک March 05, 2018
چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکا پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

سپریم کورٹ میں چھالیہ اور گٹکا کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھالیہ پر مکمل پابندی عائد

نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کے وکیل نے کہا کہ میں گٹکا فروخت کی وکالت نہیں کررہا، تاہم ہماری مصنوعات رجسٹرڈ شدہ ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پان مصالحہ میں تمباکو نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: چھالیہ مہنگی ہونے سے پان فروشوں کا کاروبار بحران سے دوچار

عدالت نے نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کی آئندہ تاریخ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 6 ماہ بعد مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں