وزارت داخلہ کاخصوصی سیکیورٹی سیل متحرکٹاسک گروپ قائم

ملک بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات، رینجرز اورفوج طلب کر لی گئی.


INP April 03, 2013
10ہزار سے زائد غیر ملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے دیے جائیں گے. فوٹو: فائل

عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلیے وزارت داخلہ کے خصوصی سیکیورٹی سیل نے کام شروع کردیا۔

الیکشن کمیشن سے ملک کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں جبکہ صوبوں سے رینجرز اورپاک فوج کی ڈیمانڈ بھی مانگ لی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے صوبائی حکومتوںکو خطوط لکھے ہیں جن میںرینجرز اورایف سی کی نفری کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

7

جبکہ الیکشن کمیشن سے ملک بھرکے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنوں پرفوج اوررینجرزکے علاوہ ایف سی کے دستے بھی تعینات کیے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق10ہزارسے زائد غیرملکی مبصرین کی درخواستیں سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے انٹیلی جنس اداروںکو بھجوائی جائینگی جس کے بعدانھیںویزے جاری کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں