ن لیگ کا آج بھی مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہے حنیف عباسی

ماضی کی باتیں بھول کر آگے بڑھیں،ن لیگ اپنے تکبر کی وجہ سے اکیلی رہ گئی، چانڈیو


Monitoring Desk April 03, 2013
پنجاب میں ٹیکسوں کا پیسہ غلط استعمال ہوا، ابرارالحق کی ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا آج بھی مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہے، پیپلز پارٹی کو شاید یہ کہنے میں شرم آتی ہے لیکن ہمیں نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'ٹودی پوائنٹ' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ نیا ووٹ اسی کو ملے گا جس نے عوام کے سامنے کوئی کارکردگی دکھائی ہوگی، نیا ووٹ ڈالنے والے بھی پاکستانی ہی ہیں ان کو بھی نظر آرہا ہے کہ کس نے عوام کیلیے کچھ کیا ہے اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ میرے لیے خوش آئند ہے کہ عمران خان میرے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ میں ابرارالحق کا مداح تھا لیکن اب نہیں کیونکہ یہ سیاست میں آگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو آپس میں لڑوا کر الیکشن جیتنے کی کوشش نہیں کی۔

8

آج ن لیگ اپنے تکبر اور گھمنڈ کی وجہ سے اکیلی رہ گئی ہے ہم کہتے ہیں کہ ماضی کی پرانی باتیں، انتقام اور انتشار کو بھول کر آگے بڑھیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ غلط استعمال کیا گیا ہے جب میں جنگلہ بس سروس میں استعمال کیا گیا لال رنگ دیکھتا ہوں تو مجھے وہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا خون لگتا ہے جب کسی انڈر پاس سے گزرتا ہوں تو نارووال کی پسماندگی نظر آتی ہے اور جب کسی اوور ہیڈ برج سے گزرتا ہوں تو لوڈشیڈنگ کے اندھیرے نظر آتے ہیں۔ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ہم پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اگر عوام سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے 5 سال ان کی بڑی خدمت کی ہے تو بے شک ان کو دوبارہ منتخب کر لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں