پی ایس ایل فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا، نجم سیٹھی


ویب ڈیسک March 05, 2018
پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل انتظامات سے مطمئن ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور جو کھلاڑی کسی وجہ سے نہیں آنا چاہتے ان کے متبادل موجود ہیں، غیرملکی سکیورٹی ایجنسی کی 20 فروری کو سامنے آنے والی رپورٹ پہلے سے زیادہ تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع ہوگی، قیمت ایک ہزار سے 12ہزار تک ہو گی جب کہ لگتا ہے 25 ہزار کی جگہ کم پڑ جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں