آسکرایوارڈز میں سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب کے دوران سری دیوی کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب کے دوران بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا؛ فوٹوفائل

90 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو ہالی ووڈ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لاس اینجلس میں 90 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جہاں ایک طرف ہالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے تو دوسری جانب آسکر انتظامیہ بالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار خاتون اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو بھی نہیں بھولی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ 2018 کا میلہ فلم''دی شیپ آف واٹر''نے لوٹ لیا

آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا۔




اداکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیے جانے پر بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔ اداکار ورون دھون نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آسکر انتظامیہ نے ششی کپور اور سری دیوی کو اتنی عزت دی۔



اداکار ارجن رامپال نے کہا سری دیوی اورششی کپور کو آسکر میں یاد رکھا گیا، ہم نے دو عظیم ستارے کھودئیے۔

Load Next Story