ہماری باجیوں نے ایم کیوایم امیدواروں کوووٹ نہیں دیا معافی مانگتے ہیںفیصل سبزواری

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان کا اجلاس، ایک دوسرے پر الزام تراشی


ویب ڈیسک March 05, 2018
اب مزید جگ ہنسائی نہ کرائی جائے،فیصل سبزواری،فوٹو:فائل

ایم کیوایم پاکستان (بہادرآباد گروپ) کے رہنما فیصل سبزواری نے سینیٹ انتخاب میں پارٹی ارکان کی جانب سے اپنے امیدواروں کے بجائے دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کو ووٹ دینے پر معافی مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اور دیگر ارکان شریک ہوئے جب کہ ایم کیوایم پی آئی بی کے حمایت یافتہ بیشتر ارکان نے شرکت نہیں کی۔اجلاس میں ارکان کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا ،شرکاء نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے او وضاحتیں پیش کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، (ن) لیگ کے حمایت یافتہ 16 اور پیپلز پارٹی کے 12 امیدوار کامیاب

اس موقع پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہماری باجیوں نے ایم کیوایم امیدواروں کوووٹ نہیں دیا جب کہ چند لوگوں نے تنظیمی ہدایت کےبرعکس ووٹ دیا،اس پر ہم ایم کیوایم کے ووٹرزسے معافی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم برائے فروخت نہیں اب مزید جگ ہنسائی نہ کرائی جائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں ایم کیوایم کے واحد امیدوار فروغ نسیم نے کامیابی حاصل کی، ان کے سوا پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب قرار نہیں پایا اور اس کی وجہ ارکان اسمبلی کی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے بجائے دیگر امیدواروں کو ووٹ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |