متحدہ غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب لاناچاہتی ہےالطاف حسین

یہی وجہ ہے جاگیردار،وڈیرے اوربڑے سرمایہ دارمتحدہ اوراسکے انقلابی پیغام کوپسندنہیںکرتے


Express Desk April 03, 2013
یہی وجہ ہے جاگیردار،وڈیرے اوربڑے سرمایہ دارمتحدہ اوراسکے انقلابی پیغام کوپسندنہیں کرتے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کاانتخابی منشورایک انقلابی منشورہے جوفلسفۂ حقیقت پسندی اورعملیت پسندی کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔

لاہورمیں پنجاب ہاؤس پرایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمے داروں، کارکنوں اور انتخابی امیدواروں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک صحیح اورسچی انقلابی تحریک ہے جوملک میں حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کاانقلاب برپاکرنے کی جدوجہدکررہی ہے۔

7

یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے اوربڑے بڑے سرمایہ دارایم کیوایم اوراس کے انقلابی پیغام کو پسند نہیں کرتے،تمام ترسازشوں اور پروپیگنڈے کے باوجودایم کیو ایم کانظریہ ملک کے چپے چپے میں تیزی سے پھیل رہاہے۔ الطاف حسین نے سینٹرل پنجاب کے تمام حق پرست کارکنان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آپ کی یہ بے مثال جدوجہدملک میںآنے والے انقلاب کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی،سینٹرل پنجاب کے تمام ذمے داروں اورکارکنوں کوشاباش دی اوران کے عزم وحوصلے کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں