چوہدری سرور اپنی برطانیہ کی شہریت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے

گورنرپنجاب بننے سے قبل ہی برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی تھی، چوہدری سرور

گورنرپنجاب بننے سے قبل ہی برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی تھی، چوہدری سرور فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میں نے گورنر پنجاب بننے سے قبل ہی برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحر یک انصاف کے رہنما چوہدری سرور اپنی برطانیہ کی شہرت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری دہری شہریت کے حوالے سے خبریں من گھرٹ ہیں، میں نے گورنرپنجاب بننے سے قبل ہی برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے نومنتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن روک دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دہری شہریت کے حامل نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا تھا جب کہ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مسز نزہت صادق،سعدیہ عباسی، چوہدری سرور اور ہارون اختر دہری شہریت رکھتے ہیں۔

Load Next Story