پرویز مشرف کے اثاثوں کی مالیت 64 کروڑ ہےتفصیلات جاری

جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اے ٹی سی راولپنڈی وکوئٹہ میں مقدمات کا بھی ذکر ہے


Sana News April 03, 2013
جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اے ٹی سی راولپنڈی وکوئٹہ میں مقدمات کا بھی ذکر ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سابق صدرپرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

این اے48سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی، اے ٹی سی کوئٹہ اور مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں مقدمات کا ذکر بھی ہے جبکہ پتہ پارک روڈ چک شہزاد اسلام آباد درج ہے۔ پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی میں ان کے کل اثاثوں کی مالیت 64کروڑ ،50لاکھ11ہزار 465روپے درج ہے۔

11

اے پی پی کے مطابق منگل کوپرویزمشرف سے ان کی رہائشگاہ پران کے قریبی ساتھیوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میںمشاورت کی گئی۔ پرویز مشرف نے ڈاکٹرامجد اورچوہدری شفیق کوحلقہ این اے 48 میں انتخابی مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں