پاکستان سارک ممالک کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وزیراعظم

خطےمیں امن واستحکام اورخوشحالی کےلیےسارک اہم فورم ہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک March 06, 2018
خطےمیں امن واستحکام اورخوشحالی کےلیےسارک اہم فورم ہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سارک کے سیکریٹری جنرل نے کھٹمنڈو میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری جنرل امجد حسین نے وزیر اعظم کو سارک کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ نیپال کے موقع پر سارک کے سیکریٹری جنرل امجد حسین سیال سے کھٹمنڈو میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری جنرل امجد حسین نےوزیراعظم کو سارک کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔


وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سارک میں تعمیری کردارادا کرنےکے لیے پُرعزم ہے جب کہ سارک رکن ممالک کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے کیوں کہ خطےمیں امن واستحکام اورخوشحالی کےلیےسارک اہم فورم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں