بیٹے کے ہاتھوں زخمی باپ نے دوران علاج دم توڑ دیا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کی پولیس کوششیں کر رہی ہے۔


Staff Reporter March 06, 2018
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کی پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: پی آئی بی کالونی میں ناعاقبت اندیش بیٹے کے ہاتھوں گھریلو جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والے باپ نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

پی آئی بی کالونی کے علاقے سرسید حسین فیروز روڈ پر واقع مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران ناعاقبت اندیش بیٹے کے ہاتھوں شدید زخمی شخص نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پی آئی بی صفدر مشوانی نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ ماہ 22 فروری کو پیش آیا تھا جس میں ملزم حمید عماد فہد نے اپنے بزرگ والد حاجی ملک غلام محمد کو گھریلو جھگڑکے دوران ڈنڈے کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

صفدر مشوانی نے بتایا کہ زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ پیر کو دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کی پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |