کامن ویلتھ گیمز 90 رکنی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا
10خواتین سمیت 58 کھلاڑی، 32 آفیشلز آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ جائیں گے۔
رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں90 رکنی قومی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا، 10 خواتین سمیت 58 کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں حصہ لیں گے جبکہ دستے کے ساتھ 32 آفیشلز بھی کینگروز کے دیس جائیں گے۔
گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کو شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ باقی رہ گیا ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے میگا ایونٹ کا حصہ بننے والے اسکواڈز کی حتمی فہرست آخری مراحل میں ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی ایونٹ میں پاکستان سے 90 رکنی دستہ حصہ لے گا، جس میں 32 آفیشلز بھی شامل ہیں۔ 58 کھلاڑیوں میں محض 10 خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں۔ سب سے بڑی ٹیم ہاکی کی ہے، جس کی تعداد 24 ہے۔ بیڈمنٹن میں 4 کھلاڑی اور 2 آفیشلز، دوڑ کے مقابلوں میں 2 ایتھلیٹس اور ایک آفیشل، 6 رکنی باکسنگ ٹیم میں 4 کھلاڑی اور 2 آفیشلز، 9 رکنی شوٹنگ ٹیم میں 2 آفیشلز 4 مرد اور 2خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
2 مرد اور 2 خواتین اور 2 ہی آفیشلز پر مشتمل 6 رکنی دستہ سکواش کے محاذ پر ہنر آزمائے گا۔ 3 رکنی سوئمنگ ٹیم ایک آفیشل کے ہمراہ جبکہ 4 رکنی ٹیم، 2 آفیشلز کے ہمراہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ 7 کھلاڑی اور 2 آفیشلز ویٹ لفٹنگ ٹیم میں شامل ہیں۔ 6 پہلوان اور 2 آفیشلز ریسلنگ ٹیم میں زور آزمائیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز میں شمولیت کے لیے کھلاڑیوں کی آسٹریلیا روانگی 27 مارچ سے شروع ہوگی۔