18ارب کی گیس چوری کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے لیے اوگرا پر دباؤ

گیس کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ گیس چوری کا نقصان بل دینے والے صارفین سے پورا کیا جائے، سینئر افسر اوگرا


Zafar Bhutta March 06, 2018
گیس کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ گیس چوری کا نقصان بل دینے والے صارفین سے پورا کیا جائے، سینئر افسر اوگرا۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) پر 18ارب کی گیس چوری کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کیلیے گیس کمپنیوں کا دباؤ بڑھ گیاہے۔

اوگراکے ایک سینئر افسرنے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ ایک کنسلٹنٹ کی تحقیق کے مطابق مالی سال2012-13سے2016-17تک گیس کمپنیوں کے سالانہ اکاؤنٹس میں گیس چوری سے 7.6فیصد مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ گیس چوری کا نقصان بل دینے والے صارفین سے پورا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں