برطانوی شہریت 2013 میں چھوڑ دی تھی چوہدری سرور

اب میرے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کی شہریت ہے، رہنما تحریک انصاف


Numainda Express March 06, 2018
اب میرے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کی شہریت ہے، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ برطانوی شہریت 2013 میں چھوڑ دی تھی۔

تحر یک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور نے اپنی برطانیہ کی شہریت چھوڑنے کا ثبوت دیتے ہوئے شہریت چھوڑنے کے حوالے سے یو کے بارڈر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میڈیا کو جاری کردیا۔

چوہدری محمدسرور نے 2 جولائی2013 کو بر طانوی بارڈر ایجنسی کو اپنی بر طانیہ کی شہریت چھوڑنے کی درخواست دی۔ جس کے بعد 18جولائی 2013 کو بر طانوی بارڈر ایجنسی نے چوہدر ی محمد سرور کی شہریت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اس نوٹیفکیشن کو چوہدری محمد سرور نے میڈیا کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے بر طانوی شہریت چھوڑ نے کے بعد اپنا بر طانیہ کا پاسپورٹ بھی یوکے بارڈر ایجنسی کو جمع کروادیا، اب میرے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کی شہر یت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں