عوام باشعور ہیںخوابوں کا لالی پاپ نہیں دیا جا سکتانوازشریف
قسمت سنوارنے کا آخری موقع ہے ،یقین ہے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کرینگے
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کا آخری موقع ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں گے۔
خواب دیکھنے والے اور گھنٹوں میں تبدیلی لانے کے نعرے لگانے والے بھی میدان میں آ گئے ہیں لیکن اب با شعور عوام بہکاوے میں نہیں آئیں گے، عوام نے موقع دیا تو انھیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ترقی کے سفر کا وہیں سے آغاز کریں گے جہاں اس میں تعطل آیا تھا، قربانیاں دینے والے کارکن ہمارے سر کے تاج ہیں ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین راولپنڈی کی صدر زیب النساء اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی سبز باغ نہیں دکھائے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات کرپٹ حکمرانوں کا یوم احتساب ہیں' (ن) لیگ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی۔