ایئرپورٹس پر دھماکا خیز مواد کی چیکنگ کیلیے 50ملین ڈالردرکار

سیکیورٹی بڑھادی،میگا پروجیکٹس کیلیے میگا فنڈنگ چاہیے،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی


Staff Reporter April 03, 2013
ایئر بلو حادثے کی انکوائری تبدیل نہیں کی،ایئروائس مارشل خالدچوہدری ، میڈیا بریفنگ. فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹرجنرل ایئروائس مارشل (ر) خالد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پردہشت گردی میں استعمال ہونے واے ادھماکاخیزموادکی چیکنگ اورجامہ تلاشی کیلیے جدیدترین حساس نوعیت کے آلات کی تنصیب کیلیے50ملین ڈالرکی رقم درکارہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظرایئرپورٹس کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں5ریڈارسسٹم نصب ہیں جوپاکستانی فضائی حدود میں جہازوںکی رہنمائی کررہے ہیں، یہ ریڈارسسٹم 25سال پرانے ہوچکے ہیں تاہم ان کومرحلہ وارتبدیل کیاجائیگا، اس کیلیے رقم درکارہے۔ یہ بات انھوں نے منگل کوسول ایوی ایشن کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پرکیپٹن جنید، چیف ہیومن ریسورس ثمرسعید،تعلقات عامہ کے عابد سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

خالدچوہدری نے کہاکہ پسنی میں نصب ریڈارسسٹم درست کام کررہے ہیں۔ ریڈارسسٹم کی اپ گریڈیشن کی بجائے انھیں تبدیل کیاجائیگا، نئی ٹیکنالوجی کے حامل ریڈار سسٹم کیلیے فائبرکاجال بچھاناہوگا۔ صرف کراچی اورلاہورکے لیے نئے ریڈارسسٹم پر 10ملین ڈالرکی لاگت آئے گی۔ ان کاکہنا تھاکہ بے نظیر بھٹواسلام ا ٓباد ایئرپورٹ37 ارب روپے کا منصوبہ ہے تاہم اس میگا پروجیکٹ میںتاخیر ہوئی ہے لیکن یہ ہوائی اڈہ دنیاکے بہترین ایئرپورٹس میں شمار ہوگا۔

14

خالد چوہدری نے کہا کہ میگاپروجیکٹ کیلیے میگا فنڈنگ کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے،خالدچوہدری نے کہاکہ کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر جدیدترین وہیکل اسکینرزسمیت جدید ترین آلات کیلیے وزرات دفاع نے بھی کئی اجلاس منعقد کیے اورجاپانی فرم سے رجوع کیا تاہم بجٹ اورفنڈنگ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد نہٰیںکیاجا سکا۔

انھوں نے کہاکہ لاہورایئرپورٹ پر موسم کی خرابی میں جہازوں کی رہنمائی کیلیے کیٹ تھری منصوبہ 2سال میں مکمل کرلیاجائیگا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ایئرپورٹس میں جہازوں کی لینڈنگ انسٹرومنٹ سسٹم کی تنصیب اور رن وے کی تعمیر واپ گریڈیشن اوربورڈنگ برج کے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کردیاجائیگا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ ایئر بلو حادثے میںکپتان اورایئرٹریفک کنٹرولرکی ذمے داری کے تعین پر بحث درست ہے مگرسول ایوی ایشن نے انکوائری تبدیل نہیںکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں