پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی چیئرمین سینیٹ کیلیے متفقہ امیدوار لانے کی تیاریاں

آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سے کسی کو چیئرمین کا امیدوار بنایا جائے، پی ٹی آئی کی پیپلزپارٹی کو تجویز


ویب ڈیسک March 06, 2018
چیئرمین سینیٹ کے لئے آزاد امیدوار سے تعاون آسان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت مشکل ہوگی، ذرائع پی ٹی آئی۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان در پردہ رابطوں کے بعد دونوں جماعتوں نے سینیٹ چیئرمین کے لئے متفقہ امیدوار میدان میں لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد ملکی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی رہنما کامیاب سینیٹرز سے پس پردہ رابطے کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں اور پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کے لئے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے سینیٹر کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے لیے سیاسی جماعتوں کے رابطے

ذرائع تحریک انصاف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو تجویز دی ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرکے آزاد سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سے کسی چیئرمین کو لایا جائے جس کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں لیکن چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتے تاہم ڈپٹی چیئرمین کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، تحریک انصاف نے مؤقف پیش کیا ہے کہ یہ تجویز باہمی تعاون پر کسی تنقید سے بچنے کے لئے دی گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے آزاد سینیٹر امیدوار ہو گا تو تحریک انصاف کو تعاون میں آسانی ہوگی لیکن چیئرمین سینٹ پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی براہ راست سپورٹ کرنا پی ٹی آئی کے لئےمشکل ہوگا، تجویز ماننے کی صورت میں پی ٹی آئی ڈپٹی چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی کا ماننے کو تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں