ارجن کپور کا سوتیلی والدہ سری دیوی کو خراج عقیدت

آپ بہت بہادر تھیں، زندگی نے آپ کو ہار جانے کی ہر وجہ دی تھی، ارجن کپور کا سری دیوی کے لیے اظہار خیال


ویب ڈیسک March 06, 2018
سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ارجن نے انسٹاگرام پر ان کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیاہے؛ فوٹوفائل

TORONTO: نامور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے اپنی سوتیلی ماں کیلئے انتہائی جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی ووڈ پروڈیوسربونی کپور کی دوسری بیوی تھیں جب کہ بونی کپور کی پہلی بیوی سے ان کے دو بچے اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔ سری دیوی اور بونی کپور کی شادی کے بعد ارجن کپور نے سری دیوی کو کبھی اپنی والدہ تسلیم نہیں کیا یہاں تک کہ ساری زندگی انہوں نےسری دیوی سے بے انتہا نفرت کی ہے جب کہ سری دیوی کی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کو بھی کبھی اپنی بہن کا درجہ نہیں دیا۔ تاہم سری دیوی کی موت کے بعد نفرت کی یہ برف پگھل گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آسکرایوارڈز میں سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 روز قبل دبئی میں زندگی کی بازی ہارنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے گنگ رہ گئے وہیں ارجن کپور بھی اپنی سوتیلی ماں کی موت پر حیرت زدہ رہ گئے۔ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ارجن نے انسٹاگرام پر ان کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیاہے۔ ''آپ بہت بہادر تھیں کیونکہ زندگی نے آپ کو ہار جانے کی ہر وجہ دی تھی لیکن پھر بھی آپ اٹھیں، خود کو سنبھالا اور آگے بڑھتی رہیں۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bf8c58Fhfzl/"]

ارجن کپور کے اس پیغام سے واضح ہوگیا کہ ان کے دل میں سری دیوی کیلئے نفرت اب باقی نہیں رہی بلکہ یہ نفرت ان کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی دولت کتنی تھی اور ان کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

واضح رہے کہ ارجن کپور نے ساری زندگی سری دیوی سے نفرت کی تھی لیکن شاید انہیں بھی علم نہیں تھا کہ وہ اچانک انہیں اس طرح چھوڑ کر چلی جائیں گی جب ہی تو سری دیوی کی موت کی خبر سنتے ہی ارجن شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر اپنے والد کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے اور اپنی سوتیلی ماں کی آخری رسومات تک تمام کاموں میں پیش پیش رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں