آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

کانفرنس میں دہشتگردی کےخلاف آپریشنز میں حاصل کامیابیوں کو دیرپا امن واستحکام تک پہنچانےکاعزم


ویب ڈیسک March 06, 2018
کور کمانڈرز کانفرنس، جاری آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ،فوٹو:فائل

SUKKUR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن و استحکام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس، قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں ملنے والی کامیابیوں کو ملک میں دیرپا امن و استحکام تک پہنچانے کےعزم کا اعائدہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں